شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے پرویز الٰہی کو اپنی پارٹی کا صدر بناکر اپنی اور پارٹی کے بانی و نظریاتی کارکنوں کی 26سالہ جدوجہد کا خاتمہ کر دیا ہے پی ٹی آئی کا نظریہ اورفلسفہ کرپشن کا خاتمہ شفافیت نیک اور صالحہ قیادت کو آگے لانا تھا۔ اب پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ کا مقابلہ پی ٹی آئی ڈاکوئوں کا ٹولہ کرپشن سے بھرپور سیاست کرے گا اخترڈارنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین ہر بات پر مٹی ڈالنے کے ماہر ہیںانہوں نے پرویز الٰہی کو پارٹی سے نکالتے ہوئے پی ٹی آئی عمران خان گروپ پر مٹی ڈال دی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی این آج بھی اسی نقطہ نظر اور فلسفے پر کھڑی ہے کرپشن کے خاتمے شفافیت کو پرموٹ کیا جائے اور صاف ستھری قیادت کو آگے لایا جائے پی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی عمران خان گروپ ڈاکو گینگ سے چھٹکارا حاصل کرکے پی ٹی آئی این کے پلیٹ فارم سے اپنا سیاسی سفر جاری رکھیں۔