برطانیہ:سیلاب ،شدید سردی کے باعث اشیائے خوردونوش کی قلت،پھلوں،سبزیوں کی فروخت محدود

Feb 23, 2023


لندن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاءکی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کر دی گئی۔ سپر مارکیٹوں میں ٹماٹر،کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکلی اور پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگا دی گئی۔ ضرورت کی سبزیاں نہ ملنے سے شہری پرشان ہیں، سوشل میڈیا پر سپر مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز خالی ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سردی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ موسم سرما میں برطانیہ عموماً سبزیاں سپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہو جاتی ہے۔
برطانیہ، اشیاءمہنگی

مزیدخبریں