لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے سید رضوان شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر چلنے والی تمام ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں یا غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں۔خصوصی طور پر مسافر بردار گاڑیاں جو اوگرا قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئی جرمانے کئے جائیں گے۔