لاہور(کامرس رپورٹر) ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کیخلاف جعلسازی بے نقاب ہوگئی۔جو تین چار شرپسند عناصر ہماری فلاحی سرگرمیوں کو بلڈوز کرنے کے درپے ہیں۔ ہم ان کی مذموم سازش کا اپنے مزید کارخیر سے جواب دیں گے۔اے ڈی سی آر اسلام آباد نے بھی وثیقہ نویس غلام رسالت کے تحریری بیان پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہماری درخواست پرموجودہ ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہورکو منصفانہ بنیادوں پر دوبارہ انکوائری کاحکم دیاہے۔
قانون اورآزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے یقینا ان فراڈیوں اورجعلسازوں کامحاسبہ ضرور ہوگا۔ ہم انصاف کیلئے پرامید اورانسانیت کی خدمت کیلئے پرجوش ہیں۔سابقہ ایس پی سٹی انوسٹی گیشن نے ہمارے فراہم کردہ مستند دستاویزات اورناقابل تردید شواہد کے باوجود ملزمان کوکلین چٹ دی اور اپنی متنازعہ رپورٹ میں دانستہ ہمارے موقف کی ایک سطرتک شامل نہیں کی گئی اورنہ دستاویزات کاتذکرہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ہماری درخواست پرموجودہ ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہورکو منصفانہ بنیادوں پر دوبارہ انکوائری کاحکم دیاہے۔ امیدواثق ہے اس بار انصاف ضرور ہوگا۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا کہ محسن انسانیت ، سراپا رحمت اور سرورکونین حضرت محمدرسول اللہ بھی مجرمان کی حمایت اوران کے ساتھ نرمی کوپسند نہیں فرماتے تھے۔ رسول اللہ کی ظاہری حیات میں عدل وانصاف کاہر تقاضا پورے کرتے ہوئے ایک خاتون چور کوشرعی سزا دی گئی تھی۔ دین فطرت اسلام قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کاعلمبردار ہے۔ ہمارا سچادین مردوزن ہونے کی بنیاد پرملزمان میں تفریق اوران پررحم نہیں کرتا۔ جوادارے اورمعاشرے مجرمان پرمہربان ہوتے ہیں تاریخ ا نہیں ہرگز معاف نہیں کرتی۔ لہٰذاءڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی تعمیراتی اورانسانیت کیلئے فلاحی سرگرمیوں پرڈرون حملے کرنیوالے گمراہ عناصر کوقانون کی گرفت میں لیاجائے۔
ہمارے ادارے کیخلاف جعلسازی بے نقاب ہوگئی: شوکت ورک
Feb 23, 2023