امتحانی ایمرجنسی کے تحت طلباء کے ورک ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا‘ مسعود ندیم 


خان گڑھ‘منڈا چوک (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ ملک مسعود ندیم نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ بھر میں سیکرٹری ایجوکیشن کے ویڑن کے مطابق امتحانی ایمرجنسی کے تحت طلباء کے موک ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ نے ڈپٹی ڈی ای او مظفرگڑھ شاہد محمود سیال اور نیاز حسین کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ کا اچانک دورہ کیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول و ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے انہیں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں محکمہ تعلیم کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں طلبہ سے موک ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن