صبح نو سکول میں داخلے اور رجسٹریشن کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرا دی: سروش فاطمہ 

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہوٹلوں، دکانوں، کھیتوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی  کے لیے ملتان میں قائم صبح نو سکول  میں زیر تعلیم طلبہ  نے سکول ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا مطالعاتی دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق  اور سیکشن آفیسر حنا چوہدری نے معلومات فراہم کیں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سروش فاطمہ نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعلیم کے بنیادی اور لازمی حق تک عوام کی آسان رسائی کے  مشن پر کاربند ہے، انہوں نے کہا کہ کئی مزدور بچے پڑھ لکھ کر زندگی میں آگے جانا چاہتے ہیں صبح نو سکول میں داخلے اور رجسٹریشن کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1234 متعارف کرا ئی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...