اسمارٹ ویلیج منصوبے سے پاکستان ایشیا پیسیفک ممالک میں ای ویلیج کا بانی بن گیا،امین الحق


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت اسمارٹ ولیج منصوبے کا مقصد دور دراز اور دیہی علاقوں  کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ڈیجیٹلی طور پر منسلک کرنا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر اور صحت و تعلیم سمیت روز مرہ کے امور کو ڈیجیٹلی طور پر حل کرنے میں آسانی ہو۔ پاکستان کی نوجوان آبادی میں قابلیت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اسمارٹ ویلیج منصوبہ ہونہار نوجوانوں کو آگے لانے اور علاقہ مکینوں کے روز مرہ مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں گوکینہ اسمارٹ ولیج پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد سے 21 کلومیٹر کے فاصلے پر مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع گوکینہ گاں میں شروع کیا گیا ہے  جو کہ پاکستان کے اسمارٹ ویلجز منصوبے کا حصہ ہے ۔ سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایشیا پیسیفک ممالک میں پاکستان پہلا ملک ہے جہاں ای ویلیج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ہمارا عزم اپنے گاں دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنا ہے۔اسلام آباد کے مضافاتی گاں گوکینہ میں صحت و تعلیم سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پہلا قدم ہے۔ خوشی ہے کہ گوکینہ میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب اور ورچوئل ایجوکیشن کی فراہمی کا  آغاز ہونے جارہا ہے۔ اسی گاں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر ڈیجیٹل میڈیکل کنسلٹنسی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کیلئے یونیورسل سروس فنڈ، انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین،  ہواوے پاکستان، ٹیلی تعلیم اور صحت کہانی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے جلد ہی چاروں صوبوں میں اسی طرح کے اسمارٹ ویلیج منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ کچھ ہفتوں قبل ہم نے ٹیلی کام فانڈیشن کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹان اور حیدرآباد میں ڈیجیٹل اسکولز قام کیئے۔ ہماری دنیا اب ڈیجیٹل ہوتی جارہی ہے۔ کئی ممالک میں روز مرہ کے امور، صحت، تعلیم، زراعت سب کچھ ڈیجیٹل ہوچکا ہے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن انسانی ترقی کے ساتھ براہ راست جڑی ہوئی ہے ڈیجیٹل آئی ڈی ڈیجیٹل ٹرانسمیشن کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔موبائل نادرا وہیکل کے بعد گوکینہ ویلیج سے موٹر سائیکل سروس شروع کررہے ہیں تاکہ دور دراز  علاقوں میں شہریوں کی رجسٹریشن کی جاسکے اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حارث محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ گوکینا اسمارٹ ولیج پروجیکٹ اس بات کا ایک مثالی نمونہ ہے کہ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل شمولیت کے مستقبل کا خواب پورا کرنے کی درست راہ پر ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر انٹرنینشل ٹیلی کام یونین محترمہ اتسوکو اوکوڈا نے کہا کہ "اسمارٹ ولیج پاکستان کا اقدام ایک مکمل حکومتی نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے تاکہ صحت، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ثمرات دیہی اور دور دراز کی کمیونٹی تک پہنچائے جا سکیں۔ ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے اپنی تقریری میں کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ آنے والے چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن پاکستان میں مواقع اس سے بھی بڑے ہیں۔ مسابقت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، جو بین الاقوامی برادری میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک ترغیب کی نمائندگی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن