اسلام آباد(نا مہ نگار)عمران نیازی کی جیل بھرو تحریک کا انجام بھی استعفوں کی طرح ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جیسے استعفی دینے کے بعد نیازی گروپ اسمبلی میں واپس جانے کے لئے منتیں ترلے کر رہا ہے اسی طرح جیل سے نکلنے کے لئے منتیں ترلے کرے گا ۔پولیس لائوڈ سپیکر پر اعلان کر رہی ہے گرفتاری دینے والے غائب ہیں۔ پولیس کے اعلانات کے باوجود پی ٹی آئی کارکن گرفتاری نہیں دے رہے۔ پہلے دن ہی تحریک کی ناکامی سے عمران خاں کا سیاسی مستقبل عیاں ہو گیا۔ روز عوام کے سامنے نت نئے ڈرامے کئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری ایک طرف ضمانتوں کے لئے منتیں اور دوسری طرف جیل بھرو تحریک ،نیازی کمپنی تضادات کا مجموعہ ہے ۔