جمہوریہ کوریا کے 47رکنی تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ 


اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)جمہوریہ کوریا کے 47رکنی تجارتی وفد کا سابق سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد کا دورہ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ ، نائب صدور امین اللہ بیگ، عمر مسعود الرحمن و دیگر پاکستانی تاجروں سے ملاقات۔ وفد کا پاکستان کے سیاحت، تعمیرات، زراعت، میڈیا، فوڈ، ٹریڈنگ ، اسٹیل ، صنعتی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار۔ دونوں ممالک کے تاجروں کے مابین بزنس ٹو بزنس میٹنگ کا انعقاد۔ کورین اور پاکستانی کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر ۔ کاروبار کے مواقع، سرمایہ کاری، روابط کے فروغ‘دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان میں کوریا کے سفیر سوہ سنگپیو، سابق سفارتکار سمیت نگر چیمبر کے صدر قربان علی، اسلام آباد سمال چیمبر کے صدر سجاد سرور، گلگت چیمبر کے صدر محمد عمران، غذر چیمبر کے صدر شیر نبی، ہنزہ چیمبر کے صدر محمد رازق، سکردو چیمبر کے صدر عارف ملک سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کورین وفد کے پاکستان اور خاص کر ایف پی سی سی آئی کے دورے کا خیر مقدم کیا اورپاکستان میں دو طرفہ تجارت سے متعلق مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک پرکشش ملک ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بہترین اور منافع بخش کاروبار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس لیے کوریا کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط بڑھانا چاہیے اور یہ معلوم کرنا چاہیے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کن چیزوں کی تجارت کی جا سکتی ہے، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند اور معاشی خوشحالی ہو گی"۔ 

ای پیپر دی نیشن