ڈی جی  نیکٹا کاسیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کا دورہ ، انسداد انتہاء پسندی یونٹ کا افتتاح


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل نیکٹا محمد طاہر رائے نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے ہمراہ سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کا افتتاح کیا ڈی جی نیکٹا نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے انسداد انتہا پسندی یونٹ کے قیام پر آئی جی اسلام آباد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیااس کے بعد مہمان خصوصی کو سیف سٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا جہاں انہیں سیف سٹی پروجیکٹ کی افادیت ، شہر کی سکیورٹی سمیت امن و عامہ کے دوران اس کے کردار کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا گیاآئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ انتہا پسندی کے تدارک کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ٹیمیں تعلیمی اداروں اور مدارس میں جائیں گی اور انتہا پسندی کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، مساجد میں خطبوں کی نگرانی کی جائے گی اسی طرح یہ یونٹ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی ،لسانی، مسلکی اور مذہبی انتہائ￿ پسندانہ مواد کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گا، اس کے علاوہ انتہا پسندی سے منسلک جرائم کی نشاندہی کرے گا تاکہ پولیس اور سی ٹی ڈی مل کر کارروائی کر سکے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے ویڑن اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے احکامات پر شہر کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں انتہاء پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کوموثر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی ڈی جی نیکٹا نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایک پروفیشنل پولیس ہے جس پر شہریوں کا بھرپور اعتماد ہے ۔ آخر میں آئی جی اسلام آبا د نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...