کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) انصاف یوتھ ونگ کے کارکن قائد کے حکم پر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار،گرفتا ریوں سے تحریک مزید تیز ہو گی، جیل بھر و تحریک کاآغاز ہوچکا، قائد عمران خا ن کی قیادت میں نالائق حکمرانوں کو بھگا کردم لیں گے، ان خیالا ت کا اظہار انصاف یوتھ ونگ کے سینئر ضلعی نائب صدرسردار شیراز سلیم کھوکھر نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انصاف یوتھ ونگ کے کارکن ہروال دستہ ثابت ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کو ’’مافیا ز ‘‘سے نجات دلانے تک کارکن چین سے نہیں بیٹھیں گے۔