کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے ہربھجن کی کلاس لے لی

Feb 23, 2023


لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کو کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نے کے ایل راہول کی حمایت میں پیغام کیا تھا۔ ہربھجن سنگھ نے لکھا تھا کہ کیا ہم کے ایل راہول کو اکیلا چھوڑ سکتے ہیں؟ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ اب بھی ٹاپ پلیئر ہے اور وہ کم بیک کریگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہم سب اس دور سے گزرتے ہیں، وہ پہلا یا آخری نہیں ہے، تو اس کی عزت کریں وہ بھی ہمارا اپنا بھارتی ہے۔ہربھجن سنگھ کے پیغام کے بعد بھارتیوں نے ان کی کلاس لے لی۔ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ راہول نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ مجرم تو سرفراز خان، سنجو سیمسن اور شبمن گل ہیں۔
، ایک سیریز میں پرفارم نہ کرنے پر یہ جرم شیکھر دھون نے کیا ہے۔ مرلی وجے اور کرون نائر اس جرم کے ماسٹر مائنڈ تھے، لیکن ہر شخص کیلئے الگ پیمانہ ہوتا ہے۔ایک اورنے کہا کہ کیا ہمارے ملک کے پاس کوئی اور باصلاحیت بیٹر نہیں ہے؟ سب کو موقع ملنا چاہیے۔ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ راہول نے جرم کیا ہے، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں