لاہور(اسپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2002 میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ بورڈ میں عدم استحکام اور ملک کی بدانتظامی کی وجہ سے کپتانی سے انکار کردیا تھا۔ 2002 میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم فٹنس اور بار بار کپتانوں کی تبدیلی کی وجہ سے ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔ کپتانی کی پیشکش کے وقت میں پاکستان کیلئے 5 میچوں میں سے 3 کھیلنے کے لائق تھا کیونکہ وہ میرے کیرئیر کے آخری لمحات تھے۔