کوٹری(نامہ نگار)سچل گراﺅنڈ کوٹری پر جاری"لیجینڈ آرگنائزر و کرکٹر جاوید چانڈیو و تاج محمد شوکی یادگاری T.20 کلرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد شاندار ہے"۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن، ممبر سندھ اولمپک و میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے لیگ میچ کے موقع کہی۔قبل ازیں مہمان خصوصی پرویز احمد شیخ، اعزازی مہمان مقصود انڑ کو ظفر قمبرانی اور پرویز خان نے اجرک پہنائیں۔ اس موقع پر جاری لیگ میچ میں کوٹری کے قدیم و معروف سچل کرکٹ کلب نے ایکٹیو کینولا کرکٹ کلب کو 2وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے ایکٹیو کینولا 134رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔بابر خان 62اور لیاقت 20رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وسیم برفت اور تابیر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف 13اور 8رنز دے کر بالترتیب 4اور 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سچل کلب نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔اعجاز نے 42جبکہ فراز نے ناقابل شکست 20رنز بنائے۔ بابرخان اور ظفر نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔وسیم برفت اور فراز کو مہمان خصوصی پرویز احمد شیخ، اعزازی مہمان مقصود انڑ نے مشترکہ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ میچز کو ندیم قمبرانی، مجید قمبرانی نے سپروائز کیا جبکہ فہد قمبرانی اسکورر تھے۔