نواب شاہ(بیورو رپورٹ اویس قریشی) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع شہید بینظیرآباد کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ایپکا محمد خان بروھی سینئر نائب صدر محمد ھاشم لاشاری جنرل سیکریٹری عرض محمد چانڈیو سینئر رہنما ایپکا حاجی عبداللہ بھٹی زاھد حسین راجپر عزیر احمد عمرنی نے کی پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی مہنگائی، بیروزگاری کا جن بے قابو ہوگیا ہے جس سے ہماری قوت خریدجواب دی چکی ہے ہمارے گھروں چولھے ٹھنڈے ہورہے ہیں مگر حکومت ہمیں ریلیف دینے کی بجائے ملک کی اشرافیہ کے ایک مخصوص طبقے کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے حکومت فوری طور پرہماری تنخواہوں میں سو فیصد اور الاؤنسز میں مناسب اضافہ کرے تاکہ ہامرے بچے بھی دووقت کی روٹی بے فکری سے کھا سکیں بصورت دیگر ملک بھر میں دمادم مست قلندر کریں۔
مہنگائی کی وجہ سے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے، محمد خان بروہی
Feb 23, 2023