سجاول (رپورٹ:اختر علی میواتی ) ڈپٹی کمشنر سجاول کا ضلع کے علاقوں کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے اسٹنٹ کمشنر جاتی و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ آئل اور گیس کے فنڈز کے تحت تحصیل جاتی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کرکے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور انجینئرزکو سختی سے ہدایت کی کہ معیاری کام وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ اس ضمن میں سست رفتاری، غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی - ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ آئل اور گیس کے ملنے والے فنڈز سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے - انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ضلع کی ترقی و تعمیر کے لئے دن رات کوشاں ہیں
ڈی سی سجاول کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
Feb 23, 2023