ٹنڈو محمد خان، کلہاڑیوں کے وار  سے 40سالہ نیاز پلیجو قتل ، ملزم فرار 

ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار) رات دیر سے بنوں پولیس اسٹیشن کی حدود میں گائوں صوف پلیجو میں اپنے گھر کے دروازے پر سویا ہواچالیس سالہ نیاز پلیجو قتل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات تین بجے کے قریب مبینہ ملزم غلام حیدر ملاح نے گائوں صوف پلیجو میں اپنے گھر کے دروازے پر  سوئے ہوئے چالیس سالہ نیاز پلیجو پر کلہاڑیوں کے بے درپہ وار کرکے قتل کرکے فرار ہوگیا۔مقتول نیاز پلیجو کے بھائی جاوید پلیجو نے رابطہ پر بتایا کہ مبینہ ملزم غلام حیدر ملاح ان کے گائوں میں رہتا تھا گزشتہ دنوں معمولی تلخ کلامی پر رات کو اس کے بھائی نیاز پلیجو  قتل کرکے فرار ہوگیا۔دوسری جانب ایس ایچ او بنوں نے رابطہ پر بتایا کہ مبینہ ملزم غلام حیدر ملاح کی گرفتاری کے لئے اسکی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن