نواب شاہ( نامہ نگار)پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکرنڈ پولیس نے 2بدنام زمانہ منشیات فروشوں عبدالصمداور غلام رسول کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 21017 گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ ماڑی جلبانی کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں دلدار ماچھی اور قربان جلبانی کو گرفتار کرکے بلا لائنسنس ایک بندوق دیسی شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ بی سیکشن نواب شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔