کراچی (کامرس رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے اپنے 196 ویں اجلاس میں31دسمبر2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے بینک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ بینک نے دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے قبل از ٹیکس منافع (PBT)4,554 ملین روپے اوربعد از ٹیکس منافع 1,883 (PAT) ملین روپے حاصل کیا جو گذشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 5,149ملین روپے اور 2,521 ملین روپے تھا۔ بینک کی فی حصص آمدنی گذشتہ تقابلی مدت 2021کے 2.5889 روپے کے مقابلے میں 1.7082 روپے فی حصص ہے۔ بینک کی خالص سود کی آمدنی گذشتہ سال اسی مدت میں10,938 ملین روپے کے مقابلے میں3.01 فیصد بڑھ کر 11,267 ملین روپے رہی۔ غیر سودی آمدنی20.21فیصد بڑھ کر 5,157 ملین روپے تک پہنچ گئی جو گذشتہ تقابلی مدت میں 4,290 ملین روپے تھی۔
افراط زر کے دباؤ کے باوجود، اخراجات میں حالیہ نمو گذشتہ مدت کے مقابلے میں20.16 فیصد تک محدود رہا اور دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے نان مارک اپ اخراجات12,245 ملین روپے رہے۔
سونیری بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
Feb 23, 2023