دھابیجی (نامہ نگار)بھنبھور میں مقامی نجی فیکٹری کا زہریلہ کیمیکل شدہ فضلہ قریب کے گوٹھوںپر اثرانداز ، گزشتہ روز ایک خاتون کا جنازہ اس زہریلے پانی پر سے گزارا گیا ، سے متاثرہ گھوٹوں عبدالوھاب جوکھیو ، دوست محمد زنگیانی ، آچار میر بحر اور ناتھو ملاح کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بھنبور کے تاریخی سیاحتی مقام کو جانے والے سیاح اور ہمارے بچوں کو اسکول جاتے ہوئے شدید دشواری کا سامنا ہے ، ڈی سی ٹھٹھہ اور ضلع انتظامیہ فوری نجی فیکٹری کیخلاف ایکشن لے۔