پڈعیدن ( نامہ نگار) پڈعیدن ریلوے پولیس کا آپریشن مختلف ٹرینوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کے تین ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار۔گروہ میں ایک خاتون بھی شامل۔ 15 لیڈیز پرس اور موبائل فونز برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پولیس کی دبنگ کاروائی۔ SHO نور محمد بھیو اور ہیڈ محرر گلبہار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب چھاپہ مارکر ٹرینوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کے سرغنہ اسرار علی ولد ظہور، شہباز علی ولدمحمد اقبال اور ایک خاتون رخسانہ زوجہ شہباز علی کو گرفتار کرلیاہے۔ SHO نور محمد بیھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ گروہ کے ملزمان چلتی ٹرینوں میں مسافروں سے لوٹ مار اور خواتین کے پرس اور زیورات چھینتے تھے ریلوے پولیس کو ملزمان کی تلاش تھی اور ریلوے پولیس کو مطلوب تھے اور انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاہے۔ لوٹ مار کرنیوالے گروہ کے مزید تین ساتھی فرار ہیں ہو گئے جنہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ ہیڈ محرر گلبہار نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 15 لیڈیز پرس اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں اور ملزمان کے خلاف پڈعیدن ریلوے تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے،مزید تفتیش جاری ہے۔