مادری زبانیں ہماری پہچان ہیں، سسی پلیجو 


دھابیجی (نامہ نگار)سینیٹر سسی پلیجو نے مادری زبانوں کے عالمی دن پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  قومی بولی کا مقصد مادری زبان اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ،عالمی سندھی بولی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ پاکستان میں مادری زبانوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،مادری زبان کسی بھی قوم کی اولین پہچان ہوتی ہے ہمیں پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینا ہوگا  مادری زبانیں ہماری پہچان ہیں، ہمیں اپنی مادری زبانوں پر فخر کرنا چاہئے، سندھی ایک عظیم اور قدیم زبان ہے سندھی زبان ہماری فخر اور امن کی آشا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی زبانوں کے حوالہ سے کوشش کی کہ ہر زبان کو اسکی حیثیت مل سکے ، مزید اس پر محنت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن