خیرپور،ملک پر قرضوں کا بوجھ  عمران نے ڈالا ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ 


خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ ٹائم پر ہوں گے، عوام کو پریشان کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور عوام کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے وہ کنب میں کھلی کچہری میں کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں، کارکنوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے قربانیاں دیں ہیں کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ عمران خان نے ڈالا ہے۔
، ایک طرف جیل بھرو تحریک شروع کررہیے ہیں اور نیازی عدالتوں سے صمانت کرارہے ہیں یہ کیسا لیڈر ہے اس کے پاس توشہ خانہ کا جواب نہیں اپ کے پاس فارن فنڈنگ کا جواب نہیں ملک میں مہنگایء کے ذمہ دار نیازی ہیں ملک پر قرضوں کا بوجھ عمران نے ڈالا آج کس منہ سے الیکشن کی بات کر رہیے ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے بعد میں ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کوٹڈیجی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے مسائل سنیں۔

ای پیپر دی نیشن