پنگریو( نامہ نگار)ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے 3 دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپہ مارکر 330 لیٹر دیسی شراب، 48 عدد وسکی پینٹس،1100 گرام چرس، 9020 سفینہ و گٹکے، 5 عدد غیر قانونی اسلحہ 3 پستول اور 2 ریوالور، دو آکڑا پرچی بوک، 41040 روپے نقدی اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔کاروائیوں کے دوران 20 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ماتلی ماجدہ پروین ہالیپوتو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر میر محمد گاڈھی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرکے دو دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارکر 220 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکہ بٹھی مالکان 3 ملزمان عبدالرحمان ماچھی، واحد بخش عرف واحدو ماچھی اور سجادعرف ببلو ماچھی کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان رسولی ماچھی اور سلیمان ماچھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے مزید کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ماتلی کی حدود سے شہری نامی سکندر سیال سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکہ 3 ملزمان پرویز ملاح، اصغر بلیڈ ملاح اور اصغر نوتیار کو 2 عدد غیر قانونی پستول و 4 رائونڈ سمیت گرفتار کرکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔علاوازیں ایس ایچ او تھانہ ماتلی نے آکڑا پرچی جواریوں کے خلاف کاروائی کرکہ ملزم علی رزاق عرف رزاق سموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم رمیش میگھواڑ فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد آکڑا پرچی بوک 52 آکڑا پرچیاں اور 16040 روپے نقدی برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر فیاض علی برڑونے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکہ بٹھی مالک انور اوڈیجو کو گرفتار کرکہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر محمود احمد خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم اسماعیل پہوڑ کو 10 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راھو انسپکٹر اصغر عالم ھالیپوتو نے اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرکہ 2 ملزمان نومی فقیر راجپوت اور علی حسن چانڈیو کو غیر قانونی 2 عدد ریوالور و 5 رائونڈ سمیت گرفتار کرکہ ملزمان کے قبضے سے 25000 ھزار روپے نقدی برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر عاشق علی لوند نے اسٹاف کے ہمراہ منشیات فروش ملزمان کے کاروائیاں کرکہ ملزم غلام اکبر نظامانی کو 48 عدد وسکی پینٹس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ چرس فروش ملزم یوسف ماچھی کو 1100 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا اور 2 ملزمان سکندر پھنور اور پرویز نظامانی فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرکہ 3 ملزمان محمد حسن ملاح، ندیم ملاح اور شیر علی ملاح کو غیر قانونی اسلحہ ایک پسٹل سمیت گرفتار کرکہ ملزمان کے قبضے سے ایک مشکوک 125 موٹر سائیکل برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم سارنگ گرگیز کو 3850 مضر صحت گٹکہ سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ تلھار سب انسپکٹر عمران حفیظ گمبھیر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم مہران جتوئی کو 1320سفینہ ساشے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر سرور حسین کھوسو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم نظر محمد چانڈیو کو 30 پیکٹ جملے 3300 سفینہ ساشے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر محمد عارف جروار نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم محمد اکرم بھوت کو 550 سفینہ ساشے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔