انتظامیہ نے مزدور دشمن پالیسیاں بنا لی، عبداللطیف نظامانی

Feb 23, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سیپکو کے ڈویژنل و زونل چیئرمینز کی بجلی کی چوری کی روک تھام و کمپنی کی ترقی کیلئے کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری اقبال خان ریجنل چیئرمین نثار شیخ، سید زاہد شاہ ،عبداللہ سومرو ،شجاع گھمرو ،سجاد حسین ولی، محمد لغاری روف پارس، دایو مقصود ملاح، محمود پٹھان ،اشفاق مہر ندیم کورائی ،عبدالحمید جمالی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں سیپکو ریجن کے ڈویژنل ، زونل چیئرمینز سے اپنے علاقے کی ریکوری لائن لاسیز بجلی کی روک تھام و ادارے کی ترقی کے حوالے سے کارردگی رپورٹ طلب کی گئی اس موقع پر عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مزدور دشمن پالیسیاں اپنا کر نہ صرف دس کروڑ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے  اور اداروں کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے، حکومت صرف  و صرف آئی ایم ایف کے حکم پر پاور کمپنیاں  و انکے منافع بخش فیڈرز آئوٹ سورس کر رہی ہے جوکہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اس عمل کے خلاف8مارچ کو پورے ملک کے محنت کش لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر دہرنا دینگے اجلاس سے مقررین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔

مزیدخبریں