روہڑی (نامہ نگار)سکھر ضلع میں کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کی تیاریاں مکمل ،ضلع بھر میں 24 مراکز قائم ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر پورے سندھ کی طرح سکھر ضلع میں بھی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کیلئے تیاریاں کرلی گئی ،اس سلسلے میں رابطے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جگدیش کمار نے بتایا کہ سکھر ضلع میں گندم کی خریداری کا ہدف 85 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے اور اس کے لیے ضلع سکھر میں 24 سے زائد خریداری مراکز قائم کیے گئے جس میں سکھر تحصیل میں آرائیں روڈ، سٹی ،سائٹ اور باگڑجی ،روہڑی تحصیل میں روہڑی، علی واہن ، سنگرار، فقیر ِآباد، کندھرا اور ڈنڈی ،صالح پٹ تحصیل میں صالح پٹ ،جنوجی ،دھلوارو اور ترائی جبکہ پنو عاقل تحصیل میں پنوعاقل ،حسین کلوڑ ،پنہواری، ٹھکراٹو، سانگی ،سلطان پورہنگورو،مھیسرو،ننگرو اور مبارک پور میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے جلد کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی شروع کردی جائے گی انہوں نے علاقے کے کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ اپنی گندم حکومت کو فروخت کریں ان کو فائدہ پہنچانے کے لیے حکومت نے اس بار گندم کے نرخ بڑھائے ہیں انہوں نے بتایا کہ مراکز پرعملے کی تعیناتی کردی گئی ہے۔