ملک کو مشکلات  حالات سے عمران خان ہی نکال سکتا ہے ، عبدالقادر بروہی 



باندھی(نامہ نگار)پی ٹی آئی باندھی کی جانب سے عبدالقادر بروہی،رضوان بروہی، مجیب الرحمن جمالی، فیاض رامے اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے مہنگائی کا طوفان اور مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ملک کو مہنگائی مشکلات اور کرپشن سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے۔ ، غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے حکمراں آئی ایم ایف کی غلامی میں گر چکے ہیں عوام بہت جلد حکمرانوں کو روڈوں پر گھسیٹیں گے ملک کو مہنگائی مشکلات  اور کرپشن سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے عمران خان عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن