شب برات کی آمد‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کا قبرستانوں کا دورہ 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ،سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ مربوط حکمت عملی کے تحت شب برات سے قبل قبرستانوں کے گردونواح میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،قبرستانوں کے اندر درختوں پر رنگ وروغن، چھٹائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا کام شروع کیا جاچکا ہے جس کا دورہ کرکے ازخود جائزہ لے رہے ہیں.رمضان المبارک کے حوالے سے بھی ساتھ ساتھ کام جاری ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکل پرسن،امتیاز بھٹو،سپریٹینڈنگ انجنئیر مبین شیخ، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، ارشاد علی کے ہمراہ عیسی نگری اور لیمو گوٹھ میں قبرستانوں کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے قبرستانوں کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کے اندر اور گردونواح میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں سڑکوں کی بہتری سمیت لائٹنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ روایتی کاموں پر یقین نہیں رکھتا،کام ایسے ہونے چاہیئں جس سے عوام طویل عرصے تک مستفید ہوں، عوام کو شب برات اور رمضان المبارک میں ہر ممکن سہولیات پہنچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر کے اب اسے عملی جامہ پہنا رہے ہیں، جہاں تک ممکن ہوگا بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن