سانحہ بارکھان ‘ قوم کے سر شرم سے جھک گئے‘ انسانیت لرز اٹھی،ثروت اعجاز قادری 

Feb 23, 2023


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ بارکھان ظلم وبربریت کی انتہا ہے ماں اور بیٹوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بلوچستان میں ظالمانہ سردارانہ نظام ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے آج بھی ہزاروں مظلوم غریب بلوچ سرداروں کی جیلوں میں بند ہیں ،بلوچستان حکومت فوری طور پر سردار عبدالرحمان اور اس کے بیٹوں کو گرفتار کرکے تحقیقات تیز کرئے ،ناز نامی مقتولہ کی بیٹی اور بیٹے سردارعبدالرحمان کھیتران یا اس کے بیٹوں سے فوری بازیاب کرائے جائیں ،سانحہ بارکھان سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے انسانیت لرز کر رہ گئی،اعلیٰ عدلیہ اس درد ناک واقعے اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور اس کے بیٹوں کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کرئے ،متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرکے مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،بلوچستان میں سرداری نظام کے انفرادی کردار مظلوم عوام پر ظلم وجبر کررہے ہیں ،ظالم وجابر سرداروں کی حوصلہ شکنی ہر فورم پر کی جائے اور قانونی طور پر انجام تک پہنچانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں بارکھان میں ناز نامی مقتولہ اور اس کے بیٹوں کے درد ناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مظولم غریب عوام پر ظلم کرنے والے اقتدار میں جاکر بھلا کس طرح عوامکی خدمت کرسکتے ہیں ،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ظالم وجابر کا راستہ روکیں اور ایسے افراد کو آگے لائیں جو غریب کے دکھ درد بانٹنے اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،پوری قوم بارکھان کے سانحہ افسردہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ نازنامی مقتولہ کو فوری انصاف دلایا جائے اوراغواء کی گئی مقتولہ کی بیٹی اور بیٹوں کو فوری رہائی دلائی جائے۔

مزیدخبریں