کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ اور انکے بیان سے یہ چیز واضح ہوگئی ہے کہ نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے حالانکہ سابقہ حکومت کے بارے میں یہی کہا جاتا رہا ہے کہ کہ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کیلئے اس ادارے کو استعمال کیا ہے اور آج خود بھی وہ ہی کام کر کے اداروں کی ساکھ کو مزید تباہ کیا جارہا ہے سابقہ چیئرمین نیب کے بیان کی روشنی میں یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو گئی ہے کہ کسی پر جھوٹے مقدمے قائم کر نے اور جن پر حقیقی مقدے بنتے ہیں انکو چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں اور وہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے نیب کے ذریعے اپنے مخالفین کو ختم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وہ اپنے اس عمل سے اپنی اوراداروں کی ساکھ کو خراب کررہے ہیں ۔