امریکی غلامی سے نجات کیلئے عمران کا ساتھ دیا‘  مولانا شیرانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے میں پاکستان کے تمام صوبوں میں امن ، محبت اور انسانیت کے فروغ کا پیغام لے کر پھر رہا ہوں اور میرا اولین مقصد جمعیت علما اسلام کے تما م دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم میں لانا اور پھر دینی جماعتوں کو اتحاد کی شکل میں لاکر ملک اور قوم کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے، ہمیں نے پی ٹی آئی سے جو سات نکات پر معاہدہ کیا وہ انسانیت کا فروغ اور اس کی سر بلندی کیلئے کیا میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اسلئے کھڑا ہوں کہ عمران خان نے قوم کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی مشترکہ جلسے بھی کرے گی اور اضلاع کے اندر مشترکہ تنظیمیں قائم کرے گی۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم دونوں جماعتوں کا ہدف جبر کا خاتمہ بھی ہے‘ یہ جبر چاہے حکومت کی طرف سے ہو یا کسی بھی طبقے کی جانب سے ہو اس کے خلاف بھرپور مشترکہ جدوجہدکریں گے انھوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ملکی قومی اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایسا ماحول فراہم کرینگے کے جس سے ظالم کا ظلم روکے اور انسانیت کے دائرے میں رہے کر خیرخواہی کا کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ جمعیت علما اسلام کے تمام گروپس جن کی شناخت مختلف ناموں سے ہے وہ ختم ہو کر جمعیت علما اسلام پاکستان کے نام سے ایک ہی پلیٹ فارم سے جہدو جہد کریں۔ اس موقع پرکراچی پریس کلب کے صدرسعیدسربازی، سیکرٹری شعیب احمد دیگرعہدیداران وگورننگ بادی کے ممبران ،جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں پیر عبدالمنان انورنقشبندی ، حافظ احمدعلی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...