گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جما عت اسلا می مظہر اقبا ل رندھاوا،امیر پی پی63فرقان عزیزبٹ نے کہا کہ شہر کی محرومیوں کو دور کرکے شہریوں کو بنیادی حقوق دلوانے کیلئے جماعت اسلامی میدان میں ہے ڈٹ کے کھڑی ہے،عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاجس جس نے شہر کو لوٹا ہے اس کا یوم حساب شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر کے پارکنگ اسٹینڈوں پرجگا مافیا کے خلاف احتجاجی دھرنا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر میاں اعجاز احمد انصاری،منصور سہیل،شیخ رضوان اللہ،اسحاق گجر،شکیل چوہان ،عبدلباسط بٹ،احمد ایاز بٹ،عمر بٹ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می کے زیراہتمام 24فرو ری کو ''حق دو ما رچ'' کا انعقا دکیا جا ئے گا جو بروز جمعتہ المبارک 3بجے شیخو پو رہ موڑ جی ٹی روڈ سے آغاز کریگی جس میں تا جر ، صنعتکا ر ، وکلا ، ڈاکٹر ز ، شہری ، طلبا ، نوجوانو ں کے علا وہ ہر مکتبہ فکر کے افرا د کی کثیر تعدا د شرکت کریگی۔