نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرنے 12سو یوریا کھاد کے تھیلوں بھر اٹرالرقبضہ میں لے لیا،بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو کی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر نے مخبر خاص کی اطلاع پر 12 سو یوریا کھاد کے بیگز سے بھرا ٹرالر قبضہ میں لے کیا ٹرالر سلمان اینڈکو بڈھا گورائیہ سے کھاد لیکر کامونکی جا رہا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو کا کہنا تھاکہ کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے۔ 12 سو یوریا کھاد کے بیگ کنٹرول ریٹ پر محکمہ زراعت اور ریونیو کے عملہ کی موجودگی میں کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔
نوشہرہ ورکاں:اسسٹنٹ کمشنرنے 12سو یوریا کھاد کے تھیلوں بھر اٹرالرقبضہ میں لے لیا
Feb 23, 2023