ترکی ، شام میں زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہیں: افتخار جالندھری

Feb 23, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی او ر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور جانبحق ہونے والوں کے ورثاء   سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکی اور شام کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے عوام ان کی ہر ممکن امداد یقینی بنائیں گے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ ترکی اور شام میں حالیہ زلزلہ سے کئی شہروں میں شدید تباہی ہوئی جس میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی اور درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئیں ہیں جو یقینا باعث افسوس ہے۔

مزیدخبریں