دھریک موہری اور برما ٹاؤن میں2 افراد قتل 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا فائرنگ کرکے دو افراد قتل ،لڑائی جھگڑوں میں3افراد زخمی ہو گئے، تھانہ گولڑہ کو ساجد حسین نے بتایا کہ محلہ پرتھیال دھریک موہری کے علاقے میں بھائی عابد حسین ڈیکوریشن کا کام کرتا ہے جس کو کارروباری تنازعہ پر عبداللہ وغیرہ نے گودام میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے، تھانہ سبزی منڈی کو محمد سلیمان نے بتایا کہ والد محمد سلیم خان ہسپتال سے دوائی لے کر موٹرسائیکل پر واپس آ رہے تھے کہ آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ٹرک EAJ-3898نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،تھانہ سی ٹی ڈی کو تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عاصم غفار نے رپورٹ دی کہ برما ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بشیر احمد کا قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ کھنہ کو مزنہ ناز نے بتایا کہ یونیورسٹی کی طالبہ ہوں گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے راستہ روک لیاشور مچایاتو اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے گھر جاکر بھائی کو بتایا تو اس نے ملزم سے بات کرنا چاہی تواس نے میرے بھائی کو تشدد کرکے زخمی کردیاتھانہ سہالہ کو گلزار احمد نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز 5میں ھاضی ساجد وغیرہ نے ہوٹل خالی نہ کرنے کے تنازعہ پر چاقو چھریاں مار کر زخمی کر دیاتھانہ بہارہ کہو کو راجہ نقاش خان نے بتایا کہ یا سر وغیرہ نے سترہ میل کے علاقے میں گھر پر حملہ آ ور ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے تایا راجہ جا وید زخمی ہو گئے وجہ عناد قبرستان ہے جس کو وہ فروخت کر نا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن