مقتدرقوتیں مسلمانوں کے بنیادی حقوق کا بھی پہرہ دیں: افضل علی ورک


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ انسانیت کی بقاء کیلئے مقتدرقوتیں دنیا بھر میں انصاف کوفروغ اورمسلمانوں کے بنیادی حقوق کا بھی پہرہ دیں امریکا اوراس کے حواری یادرکھیں جو معاشی اورفوجی طاقت کے زعم میں دوسروں کے آنگن اور گلشن اجاڑتے ہیں ان کے محلات کازمین بو س ہونا بھی اٹل ہے دوسرے ملکوں کوکمزورسمجھنا اورمحض ان کے مادی وسائل ہڑپ کرنے کیلئے جارحیت کاارتکاب کرنا بربریت ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا کہ فلسطینیوں اورکشمیریوں کاان کے باپ دادا کی سرزمین پربیدردی سے قتل کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...