شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سابق رکن قومی اسمبلی اور حلقہ این اے 115 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمدسعید ورک نے کہا ہے کہ ایماندار عمران خان ہی کرپٹ لوگوں کو تختہ دار پر لٹکا کر ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس خزانہ میں لاکر ملک کو پائوںپر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن سے حکمران طبقہ خوفزدہ ہوکر ان کیخلاف نت نئی کردار کشی اور الزام تراشی کی مہم جوئی میںمصروف ہیں مریم نوا ز فوج کے بعد اب عدلیہ پر حملہ آور ہورہی ہے عمران خان نے عدالت میںپیش ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ پی پی 140 کے امیدوار کنور عمران سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔