اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ جس میں31 دسمبر 2022 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ۔ او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں نیٹ سیلز مبلغ203.235 ارب روپے رہی ۔جبکہ اسی عرصے کے دوران بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 95.011 ارب روپے رہا اور فی شیئر آمدنی22.09 روپے رہی ۔ علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.25 روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ ڈیویڈنڈپہلے سے ادا شدہ ڈیویڈنڈ 1.75 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے ۔ اس منافع کی ادائیگی ان حصص یافتگان کو کی جائے گی جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں 7 مارچ 2023 کو موجود ہونگے ،مذکورہ سہ ماہی کے دوران او جی ڈی سی ایل نے57.835ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میںجمع کرائے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں اضافہ کیا ۔ او جی ڈی سی ایل نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا ۔