راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات کوٹلی ستیاں کے جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ جنگلات کوٹلی ستیاں کے اشتراک سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ماہم مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے میں پودا لگایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ماہم مشتاق کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کی جانب بھر پور توجہ دی جائیگی۔ شجر کاری مہم کو سو فیصد کامیاب بنا یا جائے گا، مقا می لو گوں کو شجرکاری کیلئے ترغیب دیی جائیگی۔