مہنگائی کے طوفان میں کپڑا بھی مہناگا ہوگیا ، دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے گاہکوںکے منتظر 

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی انجمن تاجران باڑہ مارکیٹ کے صدر اشرف خان ، سینئر نائب صدر محمد رئیس ، نائب صدر ارشد بٹ ، حاجی وہاب خان ، جنرل سیکرٹری نظام خان نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کی کلاتھ مارکیٹوں میں کپڑا مہنگا ہونے کی وجہ سے شہری دکانوں سے واپس لوٹنے لگے دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے گاہکوں کے منتظر رہتے ہیں سردیوں کے کپڑے کا سیزن ختم ہونے پر گرم موسم کے کپڑوں کی خریداری کیلئے کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو نیا مال خریدنے میں شدید مشکلات درپیش ہوگئی ہیں کپڑا اتنا مہنگا ہوگیا کہ گذشتہ چالیس سال میں کپڑے کا ریٹ اتنا زیادہ نہیں تھا دکانوں کے کرائے ، بجلی کے بل اور سیلزمینوں کی تنخواہیں ادا کرنا بھی مشکل نہیں ناممکن ہورہا ہے مرکزی انجمن تاجران باڑہ مارکیٹ کے عہدیداروں نے کہا پہلا موقع ہے کپڑا شارٹ ہے اور اگر کپڑا دستیاب ہے تو اس کے سابقہ ریٹ سے چار سے پانچ سو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جس سے کپڑے کی قیمت بڑھی ہے شہری مہنگائی کے اس طوفان سے متاثر ہیں تو کاروبار کیسے چلیں گے؟  وزیر اعظم کو تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج دینا چاہئے تاجر برادری گوناں گوں مسائل سے دوچار چلی آرہی ہے ان حالات میں گھر کا خرچہ چلانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوگیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کپڑے کے بزنس کو سستا رکھے ۔

ای پیپر دی نیشن