ہمیں نہ الیکشن سے خوف ہے نہ اس سے پیچھے ہٹے ہیں: رانا ثناء اللہ

 وفاقی وزیر داخلہرانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مخالفین کو شکست دے کر اپنی حکومت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں جانے سے کبھی ن لیگ نہیں گھبرائی. مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں نہ الیکشن سے خوف ہے نہ اس سے پیچھے ہٹے ہیں. ہمارے رائے ہے کہ الیکشن اکھٹے ہوں اور شفاف ہوں. الیکشن تمام اسمبلیوں کے اکھٹے ہونے چاہیئں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیئے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی ضرورت ہے. ہم چاہتے ہیں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں.ن لیگ نےعدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک چلائی، لانگ مارچ کیا.عدلیہ کو آزادی ن لیگ کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملی، ہم نےعدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے. ایسے الیکشن ہونے چاہئیں کہ نتائج پوری قوم تسلیم کرے، ملک میں مشکلات کی وجہ فتنہ خان کی پالیسی ہے. ملک معاشی طور پر پیچھے جا رہا ہے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور سرگودھا کے تاریخی جلسہ میں خطاب کریں گے.پاکستان نوازشریف کی قیادت میں ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا. انہوں نے کہا کہ ملکی مشکلات کا حل صرف نواز شریف ہے. نواز شریف کے بغیر ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ خان کا ایجنڈا ملک میں عدم استحکام اور انتشار کے سوا کچھ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن