پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری گرفتار سیاسی قیادت سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا.اسد عمر کو لیہ جب کہ شاہ محمود کو اٹک جیل بھجوا دیا گیا۔ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح کے ہتھکنڈ ے استعمال کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ملک میں بدقسمتی سے مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ پرویز مشرف کے مارشل لامیں ایسے حالات نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے لیے کارکنان بڑی تعداد میں نکلے. اس تحریک کا مقصد صرف پرامن احتجاج کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو رات کو تین بجے گھر سے اٹھایاگیا اور بچوں کے سامنے مارا گیا۔ شہبازگل پر تشدد کیا اور کہاعمران خان کے خلاف بیان دو۔بتایاجائے یہ پاکستان کی تاریخ میں کب ہواہے؟