امریکی کانگریس کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے:وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاک امریکہ طویل مدتی تعاون کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری کو کثیرالجہت بنانے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ سیاسی سطح پر ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے جبکہ امریکی کانگریس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی میں اضافے کو بھی اجاگر کرے۔


 

ای پیپر دی نیشن