بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا، متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔بھارتی کپتان درگاہ راو نے 61 اور وینکیٹیشورا راو نے 49 رنز بنائے۔بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو ‘ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گرین شرٹس نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرکے میچ 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں پورا کیا۔ نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔ سری لنکن بلائنڈ ٹیم نے اپنی حکومت کی جانب سے این او سی تاخیر سے جاری ہونے پر ایونٹ میں شرکت کیلئے شیڈول فلاٹ مس کردی اور کوشش کے باوجود سیریز شروع ہونے سے قبل کسی دوسری فلاٹ نہ ملنے کے سبب سہ ملکی کرکٹ سیریز سے آوٹ ہوگئی جس پر آرگنائزنگ کمیٹی نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہانتیش جی کے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی مشاورت کے بعد ٹرائینگولر سیریز کی بجاے تین میچوں پر مشتمل پاکستان‘ بھارت ٹی 20کرکٹ سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ  آج اور تیسرا 25فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...