پنجاب میں نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا، 415 مجموعی تعداد، 653 نئے کیس

Feb 23, 2024

 لاہور (این این آئی) پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 653نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 168نئے کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 415 جبکہ لاہور میں 65اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30ہزار 973نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6ہزار 788کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں