کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے تحت 16 فروری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 76 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔