پشاور(اے پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔