قصور، فیصل آباد، چیچہ وطنی میں بچی اور 4 خواتین سے زیادتی 

Feb 23, 2024

قصور؍ فیصل آباد ؍ چیچہ وطنی (نمائندگان نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) چونیاں میں اوباش نے ایک عورت کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم پرویز نے ورغلاء پھسلا کر 35 سالہ خاتون کو زبردستی بے آبروکر دیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر چونیاں نے مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش ملزموں نے دوشیزہ اور دو خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ رضا آباد کے  محلہ صدیق آباد میں اوباش ملزم جنید نے (ز) تھانہ سرگودھا روڈ کے محلہ اشرف آباد میں اوباش ملزم شہریار شفیق نے بشیراں بی بی کی اٹھارہ سالہ بیٹی (ص) اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ چناب گارڈن میں اوباش ملزم صدیق نے (ن) کو گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ چیچہ وطنی  سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اوباش نوجوان نے محنت کش کی بیٹی کو زبردستی  زیادتی  کا نشانہ بنا ڈالا، نواحی گائوں کے رہائشی عبدالرزاق کی 13 سالہ بیٹی (س)گلی میں جا رہی تھی کہ گائوں کے  ہی اوباش نوجوان عباس نے اسے اسلحہ کے زو ر پر روک لیا اور کرایہ کے مکان میں لے جا کر زبردستی  زیادتی کرتا رہا۔ حالت غیر ہونے پر  گھر کے سامنے پھینک  کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر  لیا۔ 

مزیدخبریں