لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔اس کا اعلان خود نوین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری کے ذریعے کیا ہے۔ایونٹ میں ابتدائی مراحل میں ناکامیوں کے بعد کپتان بابراعظم کیلئے نوین الحق کی شمولیت حوصلہ مند ہے۔ توقع ہے کہ نوین الحق جیسے معیاری تیز گیند باز کی شمولیت سے ان کے باؤلنگ اٹیک کو تقویت ملے گی اور انہیں میدان میں مزید طاقت ملے گی۔
نوین الحق پشاور زلمی میں شامل
Feb 23, 2024