لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں 3 روزہ بین الاقوامی میگا نمائش ’’پاکستان کیمیکل فورم‘‘ 4 تا 6 مارچ 2024 کو لاہور ایکسپو سینٹر میں B2B میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے زیر اہتمام ہوگی۔ شو میں 250 سے زائد غیر ملکی مندوبین کیمیکلز، خام مال، پلانٹس اور مشینری، تجزیاتی آلات اور تیار شدہ مصنوعات وغیرہ کی نمائش کیلئے شرکت کریں گے۔ پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور نمائش کے منتظم معظم رشید نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیرمین ذکی اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے پیارے ملک کی امیج بنانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔ تجارتی شو اور کانفرنسیں فوکس تھیمز کے ذریعے وسیع دائرہ کار کا احاطہ کرتی ہیں۔ 10 ویں پاکستان کوٹنگ شو میں کوٹنگز پینٹس انکس سیلنٹ تعمیراتی کیمیکلز اور سریس فینیشز سمیت دیگر کو احاطہ کرئے گی۔
3 روزہ بین الاقوامی میگا نمائش ’’پاکستان کیمیکل فورم‘‘ لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگی
Feb 23, 2024